خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

منگل 16 اپریل 2024 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر 2 لاکھ 9000 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزاجبکہ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ورکس کے مقام پر پانی کا بہا 54365 کیوسک ہے۔ اسی طرح دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

جس میں32 ہزار 617 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ جس میں25 ہزار 176 کیوسک پانی کا ریلارہا۔دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلابی ہی, 27 ہزار 701 کیوسک کا ریلا رہا دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورکس پر درمیانی درجے کا سیلاب ہے۔جسمیں60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر ا اوردریائے کابل میں ادینزئی پل کے مقام پر پانی کا بہا 47 ہزار 977 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے شاہ عالم, دریائے ناگمان, دریائے جنڈی میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں