پشاور میں مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائی گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 23:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے روٹی کے نرخوں میں کمی کے باوجود پشاور میں مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو‘ سیکرٹری ظریف المعانی اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں سپر مارکیٹ‘ بلال مارکیٹ سمیت حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں پر چھاپے مارے، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 31 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سو گرام روٹی کی قیمت پندرہ روپے جبکہ دوسو گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں