پشاور،ضلعی انسدادپولیو کمیٹی کااجلاس،تیاریوں کاجائزہ لیا

بدھ 17 اپریل 2024 13:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاو کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایس پی سکیورٹی فیاض خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈسٹرکٹ آفیسر این سٹاف ڈاکٹر عمر شریف، کوآرڈینیٹر ای پی آئی امتیاز علی سمیت محکمہ صحت، تعلیم ، بلدیات اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے نمائندے نے اجلاس کے شرکاءکو 29اپریل سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاو نے کہا کہ انسداد پولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں اور اس ضمن میں ہرمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سمیت علماء کرام، منتخب نمائندوں سمیت دیگر کا تعاون حاصل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر مردان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئےمہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں