ٹرانس پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی خبر میں کو ئی صداقت نہیں ہے،ترجمان

بدھ 17 اپریل 2024 17:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ٹرانس پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی خبر میں کو ئی صداقت نہیں ہے،آڈٹ رپورٹ ابھی حتمی طور پر مکمل نہیں ہوئی،خبر کی بنیاد آڈٹ کے ابتدائی سوالیہ پیرا پر رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق تمام اخراجات کی باضابطہ منظوریاں ہو چکی ہیں اور تمام آمدن کی تفصیلات کا ریکارڈ بھی موجود ہے،آڈٹ رپورٹ میں اٹھائے گئے تمام سوالات کے جوابات متعلقہ دستاویزات اور شواہد سمیت آڈٹ ٹیم کو مہیا کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں