پ*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

cپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقادکیا گیا۔ اردلی روم میں ڈی پی او بنوں ضیائالدین احمد نے پولیس جوانوں کے جائز عرض و معروض سن کر ان کے بروقت حل کے لئے مناسب احکامات جاری کئے۔محکمہ پولیس کے قواعد و ضوابط کے تحت ماتحت پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سننے کے لئے ڈی پی او بنوں کے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

پولیس جوانوں نے اپنے جائز عرض و معروض اور درپیش مسائل سے ڈی پی او بنوں کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بنوں نے ان کے حل کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیاد وںپر مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کو ہر صورت میں حل کئے جائنگے۔مزید انہوں نے کہا کہ پولیس جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیں۔ کوئی بھی اہلکار عوام کے ساتھ نا مناسب رویہ نہ اپنائے۔پولیس عوام کی عزت و مال کی حفاظت کے لئے ہے، عوامی خدمات کو فرض العین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ بہترین اخلاق اور اچھے روئیے کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں