گورنرحاجی غلام علی کا وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ، صوبہ میں متاثرین بارشوں کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا
بدھ 17 اپریل 2024 20:46
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گورنر کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تمام اداروں کے ساتہ ملکر امدادو بحالی کے کام جاری ہیں اور انشاء اللہ مشترکہ کوششوں سے بحالی و امدادی سرگرمیوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں گورنرحاجی غلام علی کی زیرصدارت حالیہ بارشوں سے صوبہ میں جانی و مالی نقصانات اور امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق ا نجمن ہلال احمر بندوبستی اضلاع اورانجمن ہلال احمر ضم اضلاع کا ایک اعلی سطحی اجلاس بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین ہلال احمر بندوبستی اضلاع حبیب ملک اورکزئی اور چیئرمین ہلال احمر ضم اضلاع عمران وزیر نے گورنر کو صوبہ میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات، امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کی۔ گورنر کو بتایا گیا کہ صوبہ کے بارشوں سے متاثرہ اضلاع پشاور، چارسدہ، سوات، چترال، دیر، ٹانک،باجوڑ،خیبر اوردیگراضلاع میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالی اموات، مالی نقصانات اور متاثرین بارش کو فوڈ پیکجز کی فراہمی سے متعلق تحریری طور پر جامع رپورٹ ہلال احمر کے مرکزی دفاتر بجھوا دی گئی ہے۔ ہلال احمر کے رضاکار بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں بحالی و امدادی سرگرمیوں کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قائم ہلال احمر کی دونوں برانچز گورنر کی ہدایات کے مطابق این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور عوام علاقہ کے ساتھ ملکر مشترکہ امدادی و بحالی کاموں کو یقینی بنارہی ہے۔ اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی نے ہلال احمر کے چیئرمینز کو ہدایت دی ادارے کی رپورٹ کو صوبائی حکومت اورچیف سیکرٹری کوبھجوادی جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بارشوں سے متاثرہ بندوبستی و ضم اضلاع میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور بحالی و امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جائے اورمتاثرین کوہرممکن ریلیف پہنچایاجائے۔ اس ضمن میں عالمی ڈونر اداروں کی توجہ بھی مبذول کرائی جائے تاکہ دکھ و غم کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی مکمل امداد اور انکے مالی نقصانات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔انجمن ہلال احمرنے قدرتی آفات میں ہمیشہ آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کی ہے،بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہورہاہے جس کیلئے پہلے سے قومی وصوبائی محکموں، ضلعی انتظامیہ اورمقامی حکومتوں کے ساتھ ملکر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے امدادی و بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جا سکتی ہے اور حقیقی متاثرین تک فوڈ پیکجز سمیت دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی میں شفافیت بھی لائی جا سکتی ہے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ظ*عالمی یوم مزدور کے موقع پر وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پور کا پیغام
'وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے دینی مدارس اور خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کیلئے ..
ا*وزیر صحت مئی کے دوسرے ہفتے میں نریش ماں پروگرام کا افتتاح کرینگے
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
پشاور، بارشوں سے حادثات میں 17افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے
اثاثہ جات کیس ، الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل
پشاور میں پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا آغاز،
ملکی ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمات قابل تحسین ہیں،مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی
انٹر مدارس اور خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول‘حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب
صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا حق اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،سید فخرجہاں
صوبے کی سطح پر گندم کا کوٹہ ڈبل کردیا گیا ہے،صوبائی وزیر خوراک
ملک لیاقت علی خان کی صدارت میں محکمہ بہبود آبادین بارے ای کچہری
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی