مشیر وزیراعلیٰ کے پی کیلئے ایک کروڑ 71لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کیلئے سمری تیار

بدھ 17 اپریل 2024 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰة و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی ہوا میں اڑا دی۔محکمے نے وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لئے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی جس کے لئے باضابطہ سمری تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سمری کے متن کے مطابق مشیر مشال یوسفزئی کے لئے ایک کروڑ71 لاکھ روپے لاگت کی فارچونر گاڑی خریدی جائے جبکہ محکمہ کے سیکریٹری کی سرکاری گاڑی کی 7سال کی مدت بھی پوری ہوچکی ہے لہٰذا سیکریٹری سماجی بہبود کے لئے 73 لاکھ کی سرکاری گاڑی خریدی جائے۔

سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ زکوٰة و سماجی بہبود کی گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں۔کابینہ نی17 اکتوبر 2013 میں وزراء ، مشیر اور معاونین کے لیے گاڑیاں خریدنیکا فیصلہ کیا تھا تاہم کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریدی پر پابندی لگائی ہے۔سمری میں وزیر اعلیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی کو ہٹایا جائے اور 2 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں