پنجاب میں سڑکوں پر گندم کے ڈھیر لگے ہیں،بیرسٹر سیف

منگل 30 اپریل 2024 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سڑکوں پر گندم کے ڈھیر لگے ہیں لیکن حکومت خریدنے دعووں سے مکر گئی کیونکہ جنوبی پنجاب میں کسان سے گندم خریدنے کے لیے جعلی حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری نہ ہونے پر وہاں کا ہر کسان پریشان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں جعلی حکومت کسانوں کی تباہی پر سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کو گندم میں 900 روپے فی من نقصان ہو رہاہے اسی سے واضح ہوتا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کے لیے جعلی وزیر اعلیٰ کے دعوے بھی جعلی ثابت ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف کسانوں کو محرومی کا شکار کیا جا رہا ہے بلکہ احتجاج کرنے والے متعدد کسانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات نے کہا کہ گوالمنڈی کی راج کماری کو چاہئیے کہ وہ ویڈیوز کی بجائے جنوبی پنجاب کے کسانوں پر توجہ دیںتاکہ کسان بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں کسان رل گئے اور گوالمنڈی کی راج کماری تندوروں کے دورے کررہی ہیں، امید ہے تندروں کے دوروں کے بہانے گوالمنڈی کی راجہ کماری گول گول روٹیاں بنانا تو سیکھ ہی جائیں گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں