ضلع دیربالا میں 29 اپریل سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع دیربالا میں 29 اپریل سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ حکومت خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنردیر بالا عرفان علی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عامر علی شاہ نے 29 اپریل سے شروع ہونے والے ''DPEC'' پولیو میٹنگ کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ پولیو مہم میں ضلع بھر کے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہوکر 3 مئی تک جاری رہیگا۔ اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیا۔اور آئند ہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی ایچ او، پولیو ایریڈیکشن آفیسر، نمائندہ محکمہ تعلیم، پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں