ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو

بدھ 17 اپریل 2024 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے جمرود گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی18 اور 23اپریل صبح 8بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گل آباد فیڈر کے صارفین متاثر ہوں گے - ورسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی18اپریل صبح9بجے سے دوپہر12 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی پشاور کینٹ، واپڈاہائوس، ورسک، ریگی ماڈل ٹائون، جمرود، دلہ ذاک، شاہی باغ، پشاور فورٹ، سخی چشمہ گرڈ سے منسلکہ فیڈرز پر بوقت ضرورت لوڈمنیجمنٹ کی جائے گی - شاہی باغ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی18اپریل صبح8بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے نیو گڑھی اور نشاط فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - مینگورہ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی18 اور20اپریل صبح8بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے مالم جبہ، ایکسپریس سیدو ہسپتال، بنڈائی ، مینگورہ 1،2،3،4، کبل ، نواں کلے، سیدو شریف، بریکوٹ2، اوڈیگرام ، کبل 4، مٹہ 2، فضا گھٹ، کبل 2، گلدہ، مرغزار، سیدو ہسپتال ، کبل 3، گوگدرہ، تختہ بند، قمبر، سنگر، ایم ای ایس، حاجی بابا، سیدو بابا، برا بنڈائی ، شاہدررہ، ہسپتال ایکسپریس، اجرنگ، دریال فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پینڈی روڈگرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی18اور 23 اپریل صبح8بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گھمبٹ،خرمتو، کوہاٹ ایکسپریس، کیڈیٹ کالج، شادی خیل ، لاچی ایکسپریس ، باڑا، علی زئی 1، پی اے ایف بیس کوہاٹ ، سلیپر فیکٹری ، بابری کاٹن مل، سٹی 4، کوہاٹ ٹیکسٹائل مل ، جمرہ ، کے یو ایس ٹی ، پی اے ایف ، کے ڈی اے ، ہنگو روڈ، نیو استر زئی ، عید گاہ، کوہاٹ سٹی، علی زئی 2، کالج ٹائون فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - مردان گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی18اور 23 اپریل صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے محبت آباد ، ایکسپریس، ایس آئی ڈی بی، جان آباد، پاکستان چوک، کینال روڈ، نیو چارسدہ روڈ، نیو منگا، سلیم خان ، گجر گڑھی، ٹائون ، مسلم آباد، نیو سلیم خان ،باشاخان میڈیکل کالج، بینظیر چیلڈرن ہسپتال، محبت آباد، بنک روڈ، مسلم آباد، نستہ روڈ، شیخ ملتون، احمد آباد، مصری آباد، رورل 1 ، پی آر سی، عید گاہ، نیو شیخ ملتون فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں