کوہاٹ، جنگل خیل کے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اشتہاری سمیت 32 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 4 مئی 2024 21:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) کوہاٹ پولیس نے جنگل خیل کے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او جنگل خیل ریاض حسین کی قیادت میں سرچ آپریشن کے دوران مطلوب اشتہاریوں کے گھروں سمیت ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

کارروائی میں کرایہ کے گھروں میں مقیم افراد کے کوائف چیک کرکے غیر رجسٹرڈ 5 کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کا انعقاد جنگل خیل کی مقامی آبادی میں ٹارگٹڈ مقامات پر کیا گیا۔ سرچ آپریشن کی کارروائی میں زیر حراست تمام افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔زیر حراست افراد میں اشتہاری مجرموں کے 4 سہولت کار بھی شامل ہیں۔ کارروائی میں 4 پستول، درجنوں کارتوس،1800 گرام چرس،620 گرام آئس اور 930 گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں