د*پنڈی گھیب، گیس لیکج کے باعث اہل محلہ کا محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج

m عوام کو مشکلات کا سامنا، اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

اتوار 12 اپریل 2020 04:35

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2020ء) گیس لیکیج کے باعث اہل محلہ کا محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج، عوام کو مشکلات کا سامنا،اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر حاجی گلاب خان ، حاجی افضال احمد ، حاجی عبدالمجید اور دیگر اہل محلہ نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ محلہ مسجد شاہ جہاں میں کئی دنوں سے مین لائین میں سے گیس لیکیج ہو رہی ہے۔

گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش آ سکتا ہے۔ گیس لیکج کے باعث اہل محلہ کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔ کئی بار محکمہ سوئی گیس کے آفس میں شکایات کے باوجود بھی مسلئہ حل نہ کیا گیا۔اہل محلہ نے محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں