ج* عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہی:صوبائی وزیر ریونیو

منگل 9 مارچ 2021 18:10

چ* پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2021ء) صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسکے لیئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں گذشتہ چند ماہ کے دوران تحصیل پنڈی گھیب کے مختلف علاقوں میں لنک روڈز کی تعمیر سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئینگی , بدقمستی سے ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بہتر نہ ہونے کیوجہ سے ہم عوام کی اٴْمیدوں پر پورا اٴْترنے میں تاخیر کا شکار ہیں مگر عوام حوصلہ رکھیں انشائ اللہ ہم اٴْنکی ضروریات کو ہر صورت پورا کرینگے , سابقہ حکومت نے قرضے لیکر مخصوص شہروں میں بڑے پراجیکٹس شروع کیئے مگر دیہی آبادی کو نظرانداز کر دیا, موجودہ حکومت دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنائے گی ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے یونین کونسل کوٹ فتح خان ڈہوک جٹ لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار ممتاز حسین ماجھیا , سابق کونسلر محمد انیس اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی , دو کلو میٹر ڈہوک جٹ لنک روڈ کی تعمیر پر 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں