پیرمحل ملتان روڈ اور کمالیہ روڈز کے اردگرد مٹی بیٹھنے سے روزانہ ہیوی ٹریفک الٹنے کے واقعات معمول بن گئے

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعہ 6 اگست 2021 12:42

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2021ء) محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات کی غفلت لاپرواہی سندیلیانوالی ملتان روڈ اور کمالیہ روڈز کے اردگرد مٹی بیٹھنے سے روزانہ ہیوی ٹریفک الٹنے کے واقعات معمول بن گئے مکینوں کی زندگی اجیرن تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی افسران سارادن دفاتر میں براجمان رہتے ہیں جبکہ چیکنگ نہ ہونے کے باعث بیلدار اور ماتحت افسران سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے کی بجائے سارادن سڑکوں کے اردگرد درختوں کو کاٹ کر گھر لے جانے میں مصروف رہنے کے باعث سندھلیانوالی ملتان روڈ اورسندھلیانوالی کمالیہ روڈ پر آئے روز حادثات کے واقعات معمول بن چکے ہیں محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات کے افسران حقائق جاننے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہے جس کے باعث نہ صرف حادثات معمول  بن چکے ہیںبلکہ ان حادثات کے باعث جانی نقصان کا اندیشہ ہے  سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سندھلیانوالی ملتان روڈ تاکمالیہ سمیت اہم شاہراہوں کے اردگرد جان لیوا مٹی کے گڑھوں کو پر کیاجائے گا غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ذمہ دارا ن کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں