پیرمحل مسجد بلاک میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی،ملزمان گرفتار

Ameer Hamza امیر حمزہ بدھ 15 ستمبر 2021 11:13

پیرمحل مسجد بلاک میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی،ملزمان گرفتار
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی اہل علاقہ نے فائرنگ کرنے والے دو ڈاکوئوں کو پکڑ لیادوفرار دونوں افراد چھترول کے بعد پولیس کے حوالے تفصیل کے مطابق مسجد بلاک پیرمحل کے رہائشی ناصر گجر کے گھر چار مسلح ڈاکوئوںنے مبینہ ڈکیتی کی واردات کرنا چاہی ناصر گجر نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس سے ناصر گجر زخمی ہوگیا شہریوں اور پولیس نے تعاقب کرکے دوڈاکوئوں کو پکڑکر چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوڈاکوموقع سے فرارہوگئے پولیس نے پکڑے گئے دونوں افراد کو تھانہ منتقل کر دیا فائرنگ میں استعمال ہونے والے پسٹل اور موٹر سائیکل شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیے ریسکیو 1122ٹیم نے زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں