قلعہ عبد اللہ ، بچے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 2مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 23:20

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2020ء) قلعہ عبد اللہ میں لیویز فورس نے بچے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 2مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل نے بتایاکہ لیویز فورس نے کارروائی کے دوران دومشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاہے جن کے ڈی این اے کوئٹہ بھیجے جائینگے ،دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،لیویز فورس کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ میں نے بچے کے اہل خانہ سے خود ملاقات کیلئے جائوں گااورانہیں تسلی دوں گا انہیں انصاف ملے گاانہوں نے کہاکہ کیس میں مزید بھی گرفتارمتوقع ہیں بلوچستان میں رواں سال کے دوران خواتین اور بچوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔

محکمہ انسانی حقوق کے مطابق رواں سال کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 40 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں