نوکنڈی،ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہونیوالا ایف سی اہلکار سپرد خاک

جمعہ 12 فروری 2021 23:36

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2021ء) گزشتہ روز چاغی کے علاقے نوکنڈی میں ٹریفک حادثہ میں جان بحق ایف سی اہلکار آبائی گائوں میں سپردخاک محمد قسیم ولد حاجی حمید کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا نماز جنازہ میں علاقے کے قبائلی سیاسی و سماجی کارکنوں سمیت ایف سی 63 ونگ گلستان کے کمانڈنٹ محمد عمر، چمن سکاوٹس چمن اور تفتان سکاوٹس کے جوانوں نے بھی شرکت کی ایف سی کے چاک وچوبند دستے نے قبر کو سلامی دی اور قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے لاش کو سبز ہلالی پرچم میں لپٹاکر دفنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

قلعہ عبداللہ ۔بعد ازاں ایف سی کمانڈنٹ اور دیگر شہید کے گھر گئے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں