عوامی نیشنل پارٹی کی روزبڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظرصوبہ بھرمیں آگ اورپانی یکجاہورہے ہیں ،مابت کاکا

منگل 7 جون 2022 22:35

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی روزبڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظرصوبہ بھرمیں آگ اورپانی یکجاہورہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ داران ان جیسے حربوں سے اولس کوباخبررکھاجائے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع قلعہ سیف اللہ باالخصوص تحصیل قلعہ سیف اللہ میں بے پناہ مشکلات رکاوٹوں غیر فطری اتحادوں زئی خیل کی بنیاد پرگٹھ جوڑکے باوجودپارٹی کارکنوں اورذمہ داران کی شبانہ روزمحنت اولس کی اعتماد کی بدولت پارٹی نے کامیابی حاصل کی بلدیاتی انتخابات میں کی گئی کاوشیں قابل ستائش ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے باچاخان مرکزقلعہ سیف اللہ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے کونسلروں اورکارکنوں سے خطاب کے دوران کیاتقریب سے تحصیل قلعہ سیف اللہ صدرمحمد خان کاکڑجنرل سیکرٹری اورنگزیب کاکڑتحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالوھاب کاکڑنے بھی خطاب کیااس موقع پرمرکزی یوتھ سیکرٹری خان زمان کاکڑضلعی جنرل سیکرٹری حاجی احسان اللہ کاکڑانجنئیر رسدخان کاکڑملک حمید کاکڑنوازخان کاکڑنعیم کاکڑپشتون ایس ایف صدرروزکاکڑخدائی خدمت گار آرگنائزیشن کے ڈپٹی سالاراعلی عبدالمالک جدون اوردیگرذمہ داران اورکارکن بھی موجودتھے اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہاکہ یہ امرخوش آئندہے کہ قلعہ سیف اللہ میں پارٹی کارکنوں اورذمہ داران کی محنت کے بدولت کامیابی حاصل کی گئی انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کاراستہ روکنے کیلئے انتخابات کے دوران اورمابعدانتخابات غیری فطری اتحادکئے جارہے ہیں جوعوامی نیشنل پارٹی کی برحق موقف کی تصدیق ہے انہوں نے کارکنوں اورذمہ داران زور دیاکہ وہ تنظیمی ربط اولس سے قریبی رکھتے ہوئے مستقبل کی پیش بندی کیلئے کاوشیں تیزترکردیں۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں