قلعہ سیف اللہ ،غیر معیاری ادوایات کی فروخت جاری عوام کے جانوں کو خطرہ

وزیراعلی بلوچستان کے جانب سے غیرمعیاری ادوایات کے خلاف بھر پور کاروائی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا

منگل 23 اکتوبر 2018 20:03

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) غیر معیاری ادوایات کی فروخت جاری عوام کے جانوں کو خطرہ وزیراعلی بلوچستان کے جانب سے غیرمعیاری ادوایات کے خلاف بھر پور کاروائی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا ضلع قلعہ سیف اللہ میں غیر معیاری ادوایات کی فروخت جاری ہے غیر مستند میڈیکل سٹور مالکان غیر معیاری ادوایات کی فروخت کررہے ہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال عالیانی کی جانب سے بلوچستان بھر میں غیر معیاری ادوایات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری ہوئے تھے مگر قلعہ سیف اللہ میں اب تک وزیراعلی کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے قلعہ سیف اللہ کے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قلعہ سیف اللہ میں میڈیکل سٹورز پر غیرمعیاری ادوایات فروخت ہونے کا نوٹس لے اور ڈاکڑوں کے نسخہ کے بغیر نشہ آور ادوایات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردیں ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں