قلعہ سیف اللہ،کسی قوم درے پلری کے پہاڑوں کی الاٹمینٹ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،معزین قوم سملزئی

بدھ 9 جنوری 2019 22:32

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2019ء) قوم درے پلری کے معزین قوم سملزئی کے ملنگ لونگ حاجی فضل کرم ملک میراجان ملک صدیق حاجی جمال الدین قوم غوریزئی کے ملک عبدالرزاق ملک یوسف ملک لعل جان ملک ہیبت قوم باتوزئی کے سردار زین اللہ مولوی عبدالحکیم باتوزئی ملک سرورجان ملک شفیع ملک حبیب قوم حیدرزئی کے حاجی گل حبیب ملک جمال حاجی عبدالصمد حاجی کریم دین ملک متین تنگہ حیدرزئی کے ملک عبدالرزاق حاجی خلیل حاجی جلو حاجی صادق محمد غنی مولوی امین غبرگ شاہیزئی ملک عبدالستار اور عبدالمنان نے کہا کہ کسی قوم درے پلری کے پہاڑوں کی الاٹمینٹ کرنے کی اجازت نہیں دینگے چند عناصر قوم درے پلری کے مشترکہ پہاڑوں کی جعلی الاٹمینٹ کرنے کا ناکام کوشش کررہے ہیں جعلی الاٹمینٹ کی صورت میں قبائلی جھگڑوں کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے حکومت قوموں کی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات چند عناصر علاقہ سملزئی بندات گوال کلی شرن حیدرزئی تنگہ حیدرزئی اور شاہ زئی قوم کے مشترکہ پہاڑوں کی غیرقانونی الاٹمینٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں قلعہ سیف اللہ کے قوم دریپلری کے مشران نے پریس کانفرنس میں چیف سیکرٹری کمشنر ژوب ڈویژن ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایم ڈی حکام سے مطالبہ کیا کہ قوم درے پلری کے مشترکہ پہاڑوں کی این اوسی جاری کرنے سے گریز کریں اور قوموں کی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں