Aجمعیت س کے مرکزی رہنماء اور صوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی کا آن لائن نیوز ایجنسی کے بیورو چیف نصیرا حمد کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار 28 اپریل 2019 19:10

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) جمعیت س کے مرکزی رہنماء اور صوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی نے آن لائن نیوز ایجنسی کے بیورو چیف نصیرا حمد کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دیں دریں اثناء مولانا محمد شفیق دولت زئی نے این این آئی نیوز ایجنسی کے بیور چیف عاشق علی بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بٹ نے ساری زندگی صحیح صحافت کی نمائندگی کیلئے وقف کی تھی ان کی وفات سے بلوچستان ایک عظیم تجربہ کار سینئر صحافی سے محروم ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور ان کے پسماندگان اور صحافی برادری کو صبر جمیل کی توفیق دے اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں