ض*ضلعی سیکرٹری مالیات عبدالباقی خازن کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 4 اگست 2019 22:15

ّقلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2019ء) پشتونخوامیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے ضلعی مالیات سیکرٹری عبدالباقی خازن کو مسلم باغ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینٹر عثمان خان کاکڑ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی، مرکزی کمیٹی کے اراکین باز محمد خان ، رحمت اللہ صابر ، غلام صدیق، حاجی عبدالمالک ،عطاء محمدصاحب سمیت پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری حاجی دارا خان جوگیزئی کے دیگر ضلعی وعلاقائی رہنمائوں ، کارکنوں، قبائلی عوام ، علماء کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ عبدالباقی مرحوم نے اپنی ساری زندگی اپنے عوام کی خدمت میں وقف کی قومی ، انسانی ، دوستی ،انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر انہوں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرتے ہوئے اپنے غیور پشتون افغان ملت کی قومی خودمختیاری ،پشتونخوا وطن کی ملی وحدت ، واک وسائل پر قومی کنٹرول حاصل کرنے ، ملک میں جمہوری ، آزاد جمہوری افغانستان میں بیرونی مداخلت کے خاتمے ، عوام کی سیالی، آبادی ،خوشحالی ، ان کے جان ومال کے تحفظ ،تعلیم اور صحت کیلئے لازوال جدوجہد کی۔

وہ انتہائی نیک عمل ، نیک سیرت ، خوش اخلاق اور صابر انسان تھے ۔پشتونخوامیپ ان کے قومی ، وطنی ، سیاسی خدمت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے قومی ارمانوں کی تکمیل کریگی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں