ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ان کو عبرت ناک شکست دینے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے،مولانا محمد شفیق دولت زئی

منگل 23 مارچ 2021 18:55

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2021ء) جمعیت (س) کے مرکزی رہنماء اور صوبائی سرپرست مولانا محمد شفیق دولت زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ23 مارچ کا دن جوش وخروش سے منایا جائے چونکہ یہ دن مسلمانوں کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے چونکہ برصغیر کے مسلمانوں نی23مارچ کے دن متفقہ طور پر ایک الگ مملکت اسلامیہ پاکستان کے بنایا یہ دن تجدید عہد دفاع مملکت پاکستان کا دن ہے اور دشمنان پاکستان خصوصاً بھارت کو عملی طور پر یہ ثابت کرنا کہ پاکستان بنانے میں ہمارے آبائو اجداد نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں ہم پاک فوج حکومت پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ان کو عبرت ناک شکست دینے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا کہ سخت افسوس ہے کہ پاکستان جس قربانیوں کے وجہ سے وجود میں آیا مگر مفاد پرست اقتدار پسند عناصر نے پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا جبکہ محمد الرحمن کمیشن میں سب غداروں کے نشانی ایسی تھی جبکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کے حامیوں کو پھانسیاںدی گئی مگر پاکستان نے آج تک ملک کے توڑنے میں ملوث عناصر کی نشاندہی تک نہیں کی گئی جن کے لاپر واہی سے آج بھی ملک میں بھارت کے ایجنٹس نام نہاد قومی علیحدگی کے سازش کرنے میں موذوں ہیں جنکی تعداد نمک کے آٹا میں موجودگی ہے مولانا محمد شفیق دولت زئی نے خان آف قلات براہمداغ بگٹی اور یگر بلوچ رہنمائوں سے اپیل کی کہ ملک کے استحکام عوام کے خدمت میں حصہ لینے کیلئے واپس پاکستان آجائیں تو عوام ان کا خیر مقدم کرینگے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں