بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی بحالی کے لئے ریلیف فراہم کی جاررہی ہے ، سیکرٹری شروعات بلوچستان

ہفتہ 24 جون 2023 15:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2023ء) سیکرٹری زراعت بلوچستان امید علی کھوکھر نے کہا ہے کہ گزشتہ سیلاب سے پورےصوبہ میں زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا ہے،اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت کے خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے متاثرہ زمینوں کی سرکاری اخراجات پر بحالی کی جارہی ہے جس کے ثمرات آنے والے دنوں میں کسانوں کیلئے سود مند ثابت ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ضلع قلات کے علاقے منگوچر خالق آباد کا دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع قلات میں گزشتہ سیلاب سے متاثرہ زرعی زمینوں کی ہمواری اور بحالی کیلئے فراہم کردہ ٹریکٹر کے ذریعے جاری کام کا معائنہ کیا ۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کی اکثریت کا ذریعہ معاش زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے اور لوگوں کی ترقی اور خوشحالی زراعت سے وابستہ ہے، اس لئے صوبائی حکومت کے تعاون سے محکمہ زراعت اپنے کسان بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور سرکاری سطح پر کسانوں اور زمینداروں کی معاونت جاری ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں