کوئٹہ ،مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے ،800روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

منگل 16 اپریل 2024 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) کوئٹہ میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے 800روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں یکا یک ہوش ربا اضافہ کردیا گیا ہے منگل کو کوئٹہ کی مارکیٹوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 800سے 830روپے کے درمیان فروخت ہوا ۔

(جاری ہے)

دکانداروں سے وجوہات معلوم کرنے پر کسی بھی قسم کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ۔ شہریوں کے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرغی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لیکر مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں