ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمو چوک پر نانبائیوں کے خلاف کارروائی،1 تندور سیل،2 نانبائی گرفتار،متعدد کو وارننگ جاری

پیر 29 اپریل 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات کے مطابق مجسٹریٹ سیف اللہ نے عالموں چوک نانبائیوں کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران 20 تندوروں کا دورہ کیا تندوروں پر قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا گیا۔ کم وزن اور مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 1 تندور سیل کرکے 2 نانبائیوں کوگرفتار کرلیا جبکہ 3 نانبائیوں کو سخت وارننگ جاری کی۔

مجسٹریٹ اکرم حریفال نے سرکی روڈ گوالمنڈی چوک اور خدائیداد روڈ پر نانبائیوں کے خلاف کاروائی کی۔ کارروائی کے دوران 30 تندوروں کا دورہ کیا جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی، 3 نانبائیوں کو سخت وارننگ جاری کیے جبکہ اکثر تندوروں کا وزن اور قیمت ٹھیک پایا گیا۔ مجسٹریٹ خادم حسین نے کلی بنگلزی قمبرانی روڈ اور بشیر چوک میں تندوروں کے خلاف کارروائی کی اس دوران 25 تندوروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تندوروں پر قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 3 نانبائیوں کو جرمانے کیے جبکہ 10 نانبائیوں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ مجسٹریٹ عبدالحمید نے کوئٹہ سبزل روڈ منی مارکیٹ ڈبل روڈ فاطمہ جناح روڈ اور جناح روڈ پر تندوروں کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 30 تندوروں کا دورہ کیا، تندوروں کو وزن اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

عام عوام سے قیمتوں اور وزن کے بارے میں بات کی۔ خلاف ورزی کرنے پر 2 نانبائیاں کو گرفتار کرلیا اور 2 نانبائیان کو جیل بھجوایا گیا جبکہ متعدد نانبائیوں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ مجسٹریٹ کچلاک مطیع اللہ نے خیزی چوک کچلاک اور سمنگلی میں ملک شاپ تندوروں اور قصائیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 28 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 4 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 15 دکانداروں کو وارننگ جاری کیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں