حکومت بلوچستان عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے فراہم کرتی ہے ،ڈپٹی کمشنر کچھی

پیر 29 اپریل 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے فراہم کرتی ہے اس لئے ان ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے دوران افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسئن بلڈنگ محمد اکرم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کچھی ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللہ خان بھی موجود تھے۔

زیر تعمیر منصوبے کے متعلق ایکسین بلڈنگ محمد اکرم نے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل نے کہاکہ تعمیر کے دوران انجینئر کو چاہیے کہ وہ کڑی نگرانی کریں تاکہ جو منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنائے جا رہے ہیں وہ نہ صرف دیرپا ثابت ہوں بلکہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں