اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یارعلی شاہ عباسی کا مختلف بوائز و گرلز اسکول کا دورہ

پیر 29 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کیپٹن ریٹائرڈ میرباز خان مری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار علی شاہ عباسی نے مختلف بوائز و گرلز اسکول کا دورہ کیا جن میں گورنمنٹ پرائمری سکول بھٹی محلہ ڈیرہ اللہ یار، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھٹی محلہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھٹی محلہ شامل ہیں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ کرام کی حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران تمام اساتذہ کرام اپنی جائے تعیناتی پر موجود تھے اور بچوں کو علم کی روشنی دینے میں مصروف عمل رہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اساتذہ کرام بچوں میں اپنے سینوں میں چھپا علم کا خزانہ تقسیم کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آیندہ بھی اسی طرح تعلیم کے زیور سے بچوں کو آراستہ کرنے میں مصروف عمل رہے گے کیونکہ انہی بچوں سے ہم سب کا مستقبل وابسطہ ہے اور تعلیم ہی کے ذریعے تمام ملکوں نے جو ترقی کی منازل طے کی ہمیں بھی تعلیم کے حصول کے لئے آگے بڑھنا ہوگا اور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ھو سکتے ہیں اسی لیے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری خوش اسلوبی کیساتھ سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں