بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی ،، نصیر اباد اور لورالائی کی ترقیاتی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

پیر 29 اپریل 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی ،، نصیر آباد اور لورالائی کی ترقیاتی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنا آگیا کئی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو ایڈونس رقم کی ادا ئیگی کردی گئی جس کے بعد ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے،محکمہ اینٹی کرپشن نے آفیسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے گذشتہ دور حکومت میں ڈیرہ بگٹی ،، نصیر آباد اور لورالائی میں شروع کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا تو یہ بات سامنے ائی کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات سمیت دیگر محکموں کی کئی اسکیمیں نامکمل ہیں جس کی وجہ آفیسران کی جانب سے ٹھیکیداروں کو پیشگی رقم کی ادائیگی ہے جس کے باعث ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے محکمہ اینٹی کرپشن نیتحقیقات کرکے سات ترقیاتی اسکیموں میں بے قاعدگیوں کے شواہد حاصل کرلئے ہیں ان اسکیموں کے ذمہ دار آفیسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں