جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت فوری طور پر خدمات کا آغاز کردیا
پیر 29 اپریل 2024 22:10
(جاری ہے)
جس میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل آئی سی یو، چوبیس گھنٹہ ایمرجنسی، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز، بلڈ بنک، سی ٹی اسکین، ریڈیالوجی، ایکسرے، الٹراساو¿نڈ، فلوراسکوپی، گیسٹرو اسکوپی، انڈواسکوپی، ای سی جی، ای جی جی، مختلف کلینکس، وارڈز، کیفے ٹریا، سمیت دیگر کئی شعبہ شامل ہیں۔
جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے مہنگے میڈیکل ٹیسٹ، علاج معالجہ اور دیگر خدمات مفت دستیاب ہونگے۔ مختلف قسم کے بیماریوں اور مریضوں کیلئے الگ سے شعبہ قائم کئے گئے ہیں جس میں آرتھپیڈک ، پیڈز، گائنی، امراض قلب،، نیورو، جگر گردہ، ای این ٹی، آئی کلینک، ڈینٹل، ویکسینیشن سنٹر، فیملی میڈیسن، انفکشن ڈیسیز، امراض جلد سمیت دیگر شامل ہیں۔ پی سی ایف جی ڈی اے ہسپتال جی ڈی اے کے موجودہ 50 بیڈ ہسپتال کے پہلو میں بنایا گیا ہے۔ جی ڈی اے کا 50 بیڈ ہسپتال پہلے سے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت چلایا جارہا ہے جوکہ علاقے کے لوگوں کو صحت کے اعلیٰ و معیاری سہولیات مفت فراہمی کررہی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں ان ڈور و آوٹ ڈور مریض فری علاج معالجہ ،ادویات، اور لیبارٹری کے سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔ پاک چائنا فرینڈشپ جی ڈی اے ہسپتال نہ صرف گوادر بلکہ پورے بلوچستان میں صحت کے شعبے میں ایک نیا اضافہ ہے۔اس جدید ترین عمارت میں مریضوں کے علاوہ طبی عملہ اور تیمارداروں کو بھی کافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ہسپتال کی عمارت 100 بستروں پر مشتمل ہے جس میں 10 بستر سی سی یو، ائی سی یو کے لئے مختص رکھے گئے ہیں۔ مکران اور اس سے منسلک اضلاع کے لوگوں کو سی ٹی سکین سمیت معمولی نوعیت کے ٹیسٹ اور علاج کروانے کے لیے کراچی یا کسی اور بڑے شہر جانا پڑتا تھا۔ جوکہ مالی مشکلات کے ساتھ گھنٹوں کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ اب یہ سہولیات گھر کے دہلیز پر مفت میسر ہونگے۔ ہسپتال تین مختلف بلاک پر مشتمل شاندار عمارت اور چینی طرز تعمیر کے بدولت ایک جدا گانہ اہمیت کا حامل ہے جس میں سینٹرل ائرکنڈیشن، اپنا الگ پاور ہاؤس، جدید ڈرین، سیوریج سسٹم، مکمل سرویلنس سسٹم سمیت جدید اور اعلیٰ قسم کی طبی آلات و مشنری سے مزئین ہے۔ جوکہ شاید ہی ملک کے کسی ہسپتال میں اس لیول کے جدید و معیاری سہولیات لوگوں کو مفت میسر ہوں۔ سی پیک کے تحت بننے والا یہ عظیم الشان ہسپتال چینی عوام کا پاکستانی عوام بالخصوص گوادر کے لوگوں کیلئے تحفہ کی صورت میں اپنے محبت کا بہترین اظہار ہے جسے گوادر اور بلوچستان کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عوام نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چینی عوام اور مرکزی و صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کی ہے۔ نرسنگ کالج اور میڈیکل کالج پاک چائنا فرینڈشپ جی ڈی اے ہسپتال کے آئندہ منصوبوں کا حصہ ہیں۔کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایپکا بلوچستان کے سابق صدر دادمحمد بلوچ کے ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
جے یو آئی پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی اور اضلاع کے امرا و نظما کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا
امن کیلئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ،میر ضیا ء اللہ لا نگو
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جانیں قربان کرنیوالے جوانوں کی قربانیاںرائیگاں نہیں جائینگی، سردار ..
بلوچستان میں سازش کے تحت لیگی رہنمائوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کی جارہی ہیں جس کی کسی صورت اجازت ..
پائیدار امن کے قیام سے معیشت اور سیاست کو مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں،گورنر بلوچستان شیخ جعفر ..
محکمہ ہیلتھ کے افسران و ملازمین نے پولیو کے خلاف جس جانفشانی سے کام کیا وہ قابل دید ہے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد
وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید قوم کے محسن ہیں، بخت محمد کاکڑ
اختیارات کا ڈونگ رچانے والے سرکاری افسران بے اختیار ثابت ہوئے، ینگ ڈاکٹرز
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ(ر)نذیر احمد کا بلوچستان کے حوالے سے اقدامات و دلچسپی خوش آئند ہے ، محمد آصف ترین ..
امن کے لئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ، ضیاء اللہ لانگو
بخت محمد کاکڑ کا سمبازہ میں آپریشن کے دوران میجر بابر خان کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پیشرفت
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل