بلوچستان زمینداروں کا صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی کیخلاف چھ مئی کو کوئٹہ کے ریڈ زون میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

پیر 29 اپریل 2024 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) بلوچستان کے زمینداروں نے کیسکو کی جانب سے صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی کے خلاف چھ مئی کو کوئٹہ کے ریڈ زون میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن بازئی نے بتایا کہ دو ماہ ہوگئے ہیں کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو بجلی کی فراہمی کا کوٹہ چھ گھنٹے سے کم کرکے تین گھنٹے کردیا 24گھنٹوں کے دوران صرف تین گھنٹے بجلی مہیا کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ دو ماہ کے دوران بارشوں کے باعث ہمیں ٹیوب ویلز سے پانی حاصل کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں پڑی ،تاہم اب بارشوں کا اسپیل نکل گیا ہے اب زمیندارون کو فصلوں اور باغات کیلئے پانی کی ضرورت ہے۔عبدالرحمان بازئی نے کہا کہ اب ہمیں چھ گھنٹے بجلی سے پانی نہیں ملا تو سارے باغات تباہ ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں نے کیسکو کی جانب سے صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی کے خلاف چھ مئی کو کوئٹہ کے ریڈ زون میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں