ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے زیارت میں قائد اعظم پبلک لائبریری کاافتتاح کردیا

پیر 29 اپریل 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے کہا ہے کہ زیارت میں قائد اعظم پبلک لائبریری کا جو خواب دیکھا تھاآج سچ ثابت ہوا، لائبریری ان تمام کتاب دوست لوگوں کے نام ہے، جو اس علمی سفر میں میرے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت میں قائد اعظم پبلک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈی سی حمود الرحمٰن،سابقہ ڈی او فیمیل خالدہ شوکت،سابق ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز نے اپنی دست مبارک سے لائبریری کا افتتاح کیا،افتتاح میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت ریونیو نجیب اللہ کاکڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشراف الدین،اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی سرکاری افسران،قبائلی عمائدین،دانشور،ادیب،طلبائ ،قبائلی مشران،سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی،تقریب سے سابقہ ڈی او فیمیل خالدہ شوکت،سابقہ ہیڈماسٹر عبدالعزیز ،سردارقاسم خان سارنگزئی،ایپکاکے صدر محمد ہاشم کاکڑذاکر زیارت وال،مولوی اللہ داد نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے ڈپٹی کمشنرحمود الرحمن کواپنی مددآپ سے زیارت میں ایک خوبصورت اور بہترین لائبریری بنانے پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ زیارت کے عوام ڈی سی کی علمی خدمات اور لائبریری کے عظیم تحفہ کو نہیں بھولیں گے اور ڈپٹی کمشنر زیارت کی علمی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہمیں جو تحفہ دیا ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اسٹیج کے فرائض ایپکا محمد ہاشم کاکڑنے لائبریری کے بارے میں بتایا کہ لائبریری 1901میں برطانوی راج میں قائم کی گئی جس کا ڈاکومنٹری ریکارڈ موجود ہے جو اینٹ گارے سے بنائی گئی جہاں تشنگاں علم اپنی پیاس بجھانے تھے تقسیم کے بعد 1975 میں اے اے نسیم ڈپٹی کمشنر سبی نے تقریباً 28ہزار کی لاگت سے ڈپٹی کمشنر کے جنوب میں پبلک لائبریری کا انگ بنیاد رکھا جس میں علم کے جویا افرادکے لیے کتب رکھی گئیں وقت کے ساتھ ساتھ لائبریری کی کتب میں علم دوست لائبریری کی کتب میں علم دوست حلقوں کی جانب سے اضافہ ہوتا رہا 1987میں زیارت کے ضلع بننے کے ساتھ ہی پبلک لائبریری بھی ہرقسم کی کتب سے آراستہ ہوگئی اور عوام کو کتب کے ساتھ ساتھ اخبارات ورسائل اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے ذرائع میسر ہوئے 1997 میں چیف سیکرٹری بلوچستان زیڈ کے شیردل نے لائبریری سے ملحقہ ہال میں اسنوکر کلب کا اضافہ کیا جس میں بعد میں ڈپٹی کمشنر جس میں بعد میں ڈپٹی کمشنر عزیز اللہ غلزئی نے ٹیبل ٹینس کا اضافہ کیا جن سے عوام اور خواص دونوں محظوظ ہوتے تھے جس کی بدولت ایک زیر سایہ جسم اور روح کی پرداخت کا سامان بہم کردیا گیا بدقسمتی سے2005میں اس پبلک لائبریری اور کلب کی عمارت کو گرا کراس کی جگہ نئے ڈپٹی کمشنر آفس کی بنیاد رکھ دی گئی آج یہ ڈپٹی کمشنر آفس لائبریری کی قبر پرپہ کھڑا ہے جس میں دھائیوں پر محیط فکر،ادب،تہذیب اور تدبر کے لاشے پڑے ہیں۔

سن 2023 کے آخر میں ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمان کی قیادت میں دوبارہ سے زیارت کی عوام پہ علم و فکر کے در کھولنے کے لیے قائد اعظم پبلک لائبریری کی بنیاد رکھی گئی۔ وہ بنیاد آج ایک تناور درخت بن کر آپ کے سامنے موجود ہےڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام نے اپنے جذبے کی دھوپ اور علم و فکر کی محبت سے سیراب کیا ہے۔

اس لائبریری میں لگی ہر ایک اینٹ اور اسکے گوشوں میں رکھی ہر ایک کتاب اس بات کی شاہد ہے کہ ایک مضبوط ارادہ کسی بھی رکاوٹ سے روکے نہیں رکھتا۔ لائبریری ان تمام کتاب دوست لوگوں کے نام ہے، جو اس علمی سفر میں میرے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے مزید کہا کہ یہاں کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لائبریری میں بیٹھ کر کتابیں پڑھیں اور لائبریری کو پروموٹ کریں اگر وہ کتابیں نہیں پڑھیں گے تو پھر ہماری کاوش رائیگاں جائے گی کیونکہ جن لوگوں نے لائبریری دفن کی ہے وہ اپنا مستقبل خراب کرچکے ہیں کتاب سے دوستی کرنے والے دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں میں ضلع زیارت کے عوام سے اپیل کرتا ہوں ہوں کہ وہ قائد اعظم لائبریری کی آبیاری کریں اور اس لائبریری کو مزید وسعت دیں انہوں نے کہا اس لائبریری میں حصہ ڈالنے والے پورے ملک کے تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے لائبریری میں کا کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اپنا کردار کے آخر میں سردارقاسم خان سارنگزئی،ڈی او میل لطیف اللہ غرشین،سابقہ ڈی او فیمیل خالدہ شوکت ،نصیب اللہ کاکڑنے ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کو ان کی علمی خدمات کرنے پر شیلڈ پیش کئے،دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے زندرہ زیارت میں میجر زمان شہید کے نام سے لائبریری،گورنمنٹ گرلز اسکول زیارت میں ڈی سی حمود الرحمن کی اپنی مدد آپ سے بنائی گئی لائبریری کا افتتا ح کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں