ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ انڈسٹری, لائیو سٹاک نے شرکت کی اس کے ساتھ بیف ایسوسی ایشن مٹن ایسوسی ایشن اور تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بیف، مٹن اور روٹی کے قیمتوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں بیف، مٹن اور روٹی کے قیمتوں کو ہر حال میں کم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دو دن کے اندر قیمتوں کا تعین کر کے نئے قیمتوں کا اجرا ہوگا۔ جس کو ہر حال میں تمام دکانداران نے نئے قیمتوں کی پیروی کرنی ہیں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ سخت سے سخت کارروائی کریگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں