کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام جاں بحق

جمعرات 18 اپریل 2024 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولوی عمر جان نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق مقتول ملیزئی مسجد کا پیش امام تھا واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں