لورالائی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے مضر صحت آئس کریم اور قلفیاں بنانے والی 4 بڑی فیکٹریاں سیل کر کے سامان قبضے میں لے لیا

جمعہ 27 مئی 2022 16:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پرائس کنٹرول کمیٹی لورالائی نے مضر صحت آئس کریم اور قلفیاں بنانے والی 4 بڑی فیکٹریاں سیل کر کے مضر صحت رنگ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لورلائی ڈاکڑ عتیق شاہوانی اور اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل احمد بلوچ کی ہدایات پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج نائب رسالدار جہانگیر خان کاکڑ، دفعدارصالح محمد لونی، محرر اختر محمد اور دیگر نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں ہزارہ محلہ، دھوبی گھاٹ ، مہاجر اڈا، باگڑی میدان میں قائم جعلی اور مضر صحت آئس کریم اور قلفیاں بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر مضر صحت رنگ ،کیمیکل، مضر صحت شوگر کی کارخانوں میں موجودگی پر 4 کارخانے سیل کر دیئے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوری جمیل احمد بلوچ نے لورالائی کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے علم میں مزید کوئی کارخانے اور 2 نمبر مشروبات بنانے والے فیکٹریوں کا معلوم ہو تو مجھے اطلاع کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ،دریں اثنا عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز سے گران فروشوں کے خلاف کارروائی کی مطالبہ کرتے ہوئے کہ ان سماج دشمن اور بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کارخانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام و خاص عوام الناس ان کے اس ناقص چیزوں سے بچ سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں