بلوچستان سول سروس آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات

منگل 31 مئی 2022 13:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) بلوچستان سول سروس (ایگزیکٹو) آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد طاہر کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے چیف سیکرٹری بلوچستان عزیز احمد عقیلی سے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے چیف سیکرٹری کو خوش آمدید کہا اور صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور باور کروایا کہ ایسوی ایشن نہ صرف گڈ گورننس کی بہتری میں پیش پیش ہوگی بلکہ صوبہ بھر میں اپنی تمام تر انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت کے احکامات بجا لائے گی۔

حافظ محمد طاہر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اچھی طرز حکمرانی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں اور خدشات سے آگاہ کیا گیا۔ صوبہ میں جونئیر آفیسرز کی سینئرآسامیوں پر تعیناتی جبکہ سینئر آفیسرز کو پروموشن کے بعد بھی ایکچولائزیشن نہ دینے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اے-ای-اوز کے حالیہ سپریم کورٹ آرڈر پر بریفنگ دی گئی ۔

یہ تجویز بھی دی گئی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو مذکورہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اے-ای-اوز کے مستقبل کا تعین کر سکے ۔ بلوچستان سول سروس (ایگزیکٹو) آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد طاہر نےوفاق سے سرینڈر شدہ گریڈ 18 اور 19 کی پوسٹوں کی متفقہ تقسیم، صوبہ میں پی-ایم-ایس ماڈل کا اجراء بی-سی-ایس آفیسرز کی فیلڈ میں سیکرٹریٹ طرز پر مناسب تنخواہ اور الائونسز کی فراہمی پراپنے تحفظات سے ا ٓگاہ کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں