جامعہ بلوچستان شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاحی تقریب

بدھ 26 ستمبر 2018 19:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) جامعہ بلوچستان شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاحی تقریب جامعہ کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس میں ملکی و بین الاقوامی تعلیمی ماہرین، محققین، جامعہ کے اساتذہ، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاویداقبال تھے۔

دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس میںاسکالرز نے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کئے اور مختلف سیشن منعقد کئے گئے۔ وائس چانسلر نے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ مختلف ممالک سے اعلیٰ تعلیمی ماہرین جامعہ کے کانفرنس میں شریک ہیں۔ جو کہ میڈیسن اور طب کے شعبہ میں دور رس نتائج کے حامل ہے ۔

(جاری ہے)

جو کہ ہمارے طلباء و طالبات کے علم اور تجربات میں اضافے کی باعث بنے گی۔ کیونکہ تعلیمی ترقی اور تیز ترین دور کے تقاضوں کو ہم آئنگ کرنے کے لئے مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں کو فرو غ دیا جائے گا۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتامی تقریب کل منعقد کی جائے گی۔ جس میں ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اور موضوع کی مناسبت سے مقالہ جات پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں