پاکستان ریلوے نے جولائی سے اکتوبرتک 1 ارب 36کروڑ سے زائدریونیوحاصل کیا ،

وفاقی حکومت پہلے 100دنوں کے اندر 7ٹرینوں کاآغاز کرچکی ہے ،ماضی میںریلوے کا ارربو ں روپے کا بجٹ صرف پنجاب پرخرچ کیاگیا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کاپریس کانفرنس سے خطاب

پیر 12 نومبر 2018 23:56

پاکستان ریلوے نے جولائی سے اکتوبرتک 1 ارب 36کروڑ سے زائدریونیوحاصل کیا ،
کوئٹہ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے نے جولائی سے اکتوبر2018 تک 1 ارب 36کروڑ سے زائدریونیو کمایا ہے جبکہ وفاقی حکومت پہلے 100دنوں کے اندر 7ٹرینوں کاآغاز کرچکی ہے ،ریلوے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں اپناکلید ی کردار اداکریگی ،بوستان تاژوب ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے فزیبلٹی سٹڈی ہورہی ہے جسکی رپورٹ آنے کے بعد اسکی بحالی کیلئے اقدامات اٹھاجائینگے ، سبی ہرنائی ریلوے لائن پراب تک اڈھائی کروڑروپے کاخرچہ ہوچکاہے اور13 پل فعال ہوچکے ہیں مگرٹرین سروس کی بحالی کیلئے امن وامان کامسئلہ درپیش ہے جسکو صوبائی حکومت ،آرمی اورفرنیٹئرکورکے تعاون سے جلد حل کرینگے ۔

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ڈی ٹریک رہے اوراسکی ساری توجہ ریلوے کی بجائے پیراگون سو سائن پررہی ،ریلوے کاارربو ں روپے کا بجٹ صرف پنجاب پرخرچ کیاگیااورناروال ریلوے اسٹیشن پر45 کروڑ کاخرچ جبکہ صرف شریف خاندان کوخوش کرنے کیلئے 15 کروڑروپے رائیونڈ سٹیشن پر خرچ کئے گئے جبکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اسٹیشنوں کوجہاں اپ گریڈ اسٹیشن کی ضرورت تھی انہیں اپ گریڈ نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے پیر کوڈی ایس ریلوے آفس کوئٹہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرجنگلات میر ضیاء لانگو،ڈیس ایس ریلوے واصف علی مغل بھی موجودتھے ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں سے 28 ہزار ارب کاقرضہ لیکرملک کو مقروض بنادیاہے اب جب احتساب کا عمل شروع ہواہے توشہباز شریف پروڈکشن آرڈ ر کے پیچھے جاتا ہے اگر وہ حبیب جالب کے اشعار پڑھنے کی بجائے اس پرعمل کرتے توآج پاکستان کویہ دن نہ دیکھنے پڑتے، سول وملٹری تعلقات بہتر اور قیادت ایک پیج پرہے بلوچستان کوماضی میں نظرانداز کیاگیاجب بلوچستان مضبوط ہوگاتوپاکستان بھی مضبوط ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ سبی ،ہرنائی ،ریلوے سیکشن 2006 ء کے اندر بند ہو ا اورایک درجن کے قریب پل اڑائے گئے مگر اب سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر 90 فیصد کام ہواہے اور10 فیصد کو بھی جلد مکمل کردینگے ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان نے حکومت اوروفاقی حکومت سے درمیان اچھے تعلقات اورروابطہ ہے جسکو مزید فروغ دیاجائے گا کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں بھی ہماری اتحادی ہے ۔

فرخ حبیب نے کہاکہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے آرمی ،فرنیٹئرکور،پولیس ،لیویز اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیاں مثالی ہے میںنے آج سدرن کمانڈر کوئٹہ کے کادورہ کیاہے ۔پاک فوج افغانستان اورایران بارڈر کو مزید محفوظ بنارہی ہے، بلوچستان کوماضی میں نظرانداز کیاگیا مگروزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی اورمیگاپرواجیکٹس کی تکمیل پر خصوصی توجہ دہے رہے ہیں ۔

ایک سو ال کے جواب میں انہوںنے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان میں نئی ریلوے کا وژن لیکرآئی ہے، ریلوے کے آن لائن بکنگ کوعوام کی آراء کی روشنی میں مزید مؤثر بناجارہاہے تاکہ ریلوے عوام کو بروقت اورباحفاظت منزل کی جانب پہنچاسکیں ،فرخ حبیب نے کہاکہ وفاقی حکومت ریلوے کے ملازمین کے تحفظ کویقینی بنائیگی کیونکہ ریلوے عام آدمی کی سواری ہے جس میں غریب آدمی سفر کرتاہے او ر جہاں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں جاتی وہاںریلوے عوام کو پہنچاتاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں