تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی کے لئے ضلع کوئٹہ اہم کرداراداکرے گا،رہنما جمعیت علماء اسلام

جمعہ 19 جولائی 2019 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ‘ضلعی امیر مولاناعبدالرحمان رفیق‘حاجی بشیراحمدکاکڑ حافظ محمدیوسف رحیمی، قاری شیر محمد شاکر‘مولانا غلام نبی محمدی، حاجی حبیب الرحمن پکتوی اور مولوی رفیع اللہ نے کوتوال یونٹ کے زیراہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی کے لئے ضلع کوئٹہ اہم کرداراداکرے گاملین مارچ کے انعقاد سے جعلی حکومت خوفزدہ ہے مہنگائی سے تنگ عوام ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے سلیکٹڈ حکومت بیرونی قوتوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے قادیانی وفد نے عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل ٹرمپ سے ملاقات کرکے پاکستان کے آئین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا عوام تحفظ ناموس رسالت اور قانون ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کمربستہ رہے۔

(جاری ہے)

درین اثنا مولانا عبدالرحمن رفیق اور حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ یونٹوں کودورے کے لئے جوشیڈول دیاگیاہے وہ شیڈول کے مطابق بھرپورتیاری کریں اورتمام قریبی یونٹس آپس میں رابطے کریں ملین مارچ بلوچستان کی تاریخ کاسب سے بڑاعوامی اجتماع ہوگاجس میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے قوم کوسلیکٹڈحکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے جمعیت عوامی قوت کامظاہرہ کرے گی اوراس کے بعداسلام آبادکی طرف رخ کیاجائے گاجوجعلی حکومت کے خاتمے پرمنتج ہوگاانہوں نے کہاکہ 19جولائی سے 26 جولائی تک تمام یونٹوں کامشترکہ ہنگامی دورہ کیا جائے گاجس کے مطابق20جولائی ہفتہ کوشام 4 بجے جامعہ دارالسلام محمد شہی ٹان مشرقی بائی پاس میں مفتی رشیداحمدحقانی کی نگرانی میں بکرامنڈی، بھوسہ منڈی،مسلم اتحاد کالونی،دیوبند یونٹ،رندگڑھ،عبداللہ بن مسعود،مغل آباد یونٹوں، اسی روزبعد نماز مغرب جامع مسجد دارالھدی سٹیلائٹ ٹان میں حلقہ نمبر 35،بڑیچ کالونی،بادیزئی یونٹ محمود آباد،مجاہد یونٹ،حلقہ39نمبر1،نمبر2اورنمبر3،حلقہ 40،حلقہ41، حلقہ36،حلقہ37اورحلقہ38یونٹوں، 21جولائی اتوارکو شام 4 بجے دارالعلوم مدنیہ سریاب میں حافظ شبیراحمد مدنی کی نگرانی میں کلی کمالو، سریاب مل، شیخ شریف اللہ یونٹ،بابائے سریاب یونٹ،کیچی بیگ،کلی سردہ،کلی ابڑو،بادیزئی، حسین آباد،انور شاہ کشمیری،عبداللہ بن عمر ،حمادیہ اوربنوریہ یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب مدرسہ مولانا عطا اللہ بخاری ہزارگنجی میں صدیق اکبر کے حافظ رحمت اللہ زیشان کی نگرانی میں شیر شیرانی یونٹ،گوہر آباد،میاں غنڈی،اختر آباد1،2،3،رئیسانی ٹان یونٹوں، 22جولائی پیرکو شام 4 بجے اقرا قاسم العلوم سمنگلی میں زیر نگرانی مولوی محمد حسن اغبرگ، ریگی ناصران،نوحصار،کلی شمشوزئی،سمنگلی،بلیلی درویش آباد،مریانی آباداورخیزئی یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب البدر یونٹ میں حاجی عطامحمد شمشوزئی کی رہائش گاہ پرسید احمد شہید،ممن یونٹ،ابوزر غفاری،مدنی،البدر،انقلابی،الخیر،الفجراورسراجی،فاروقی،حنظلہ نمر1،2، الجہاداورنعمان بن ثابت یونٹوں، 23جولائی منگل کو شام 4 بجے مدرسہ مطلع العلوم بروری روڈمیں حافظ خلیل احمدسارنگزئی کی نگرانی میں جیو جدید،کشمیر آباد،اتحاد کالونی،حلقہ46،ارباب کرم خان روڈ،کلی شیخان،دیبہ ترخہ،وحدت کالونی، حلقہ48،چمن پھاٹک اورٹی اینڈٹی یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب مدرسہ اصحاب صفہ پرکانی آبادمیں زیر نگرانی مولانا غلام سرورخلجی کالونی،پرکانی آباد،موسی کالونی،غوث آباد،غفور ٹان اوربرماہوٹل یونٹوں،24جولائی بدھ کو 4بجے شام مدرسہ قاسم العلوم شابومیں زیر نگرانی مولوی محمد جعفر،شیخ ماندہ،شابو،عالمو،جناح ٹان،کلی اسماعیل،کلی کبیر ہدہ،کلی کوٹوال اورکلی عمرطورخان یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب مولانا عصمت اللہ کے مدرسہ نواں کلی میں سرہ غڑگئی،دیوبند یونٹ،لیبر کالونی،ترین شہر،کلی شاہ عالم،ملیزی ناصران،ٹیچر کالونی،ملاخیل آباد،حلقہ نمبر 50اورزرغون آبادیونٹوں،25 جولائی جمعرات کو 3 بجے مسجدروڈمرکزی جامع مسجد میں زیر نگرانی چوہدری محمد عاطف،ظفر کاکڑحلقہ 1،2،3،4، 5،6،7،8،17 18،19،20،,21 22،23 ون،23ٹو،24،26 یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب تحصیل کچلاک،26 جولائی جمعہ کو 4 بجے شام اوڑک میں ہنہ،پی ایم ڈی سی،زڑخو،ڈیگاری اورحبیب اللہ ٹنل یونٹوں اور26 جولائی کو تحصیل پنجپائی کادورہ کیاجائے گا،شیڈول میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

دورے کے دوران تمام متعلقہ یونٹوں کے بنیادی اراکین خصوصامجلس عاملہ،ضلعی عمومی کے ارکان،شوری کے ممبران لازماشریک ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں