پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی ڈاکٹر ساجد مصطفی کے اغواء کی مذمت

منگل 26 جنوری 2021 17:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر آفتاب کاکڑنے ساہیوال کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد مصطفی کے اغوا کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، چیف جسٹس ہائی کورٹ آف پنجاب وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب اس افسوس ناک واقعہ کا از خودنوٹس لیکر ڈاکٹر ساجد مصطفے کو فوری بازیاب کرنے اور اس سازش میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں