بلوچستان کے ضلع ہرنائی میںگاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ،دھماکے میں تین افراد زخمی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے پونگا کے قریب گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ہونے والے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ ہرنائی قومی شاہراہ پر پک اپ گاڑی سٹرک کنارے میں چھپائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں رول ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کر دیا گیا گاڑی میں سوار زخمیوں کا تعلق زیارت کے علاقہ چینہ سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں