vبلوچستان میں لواحقین کوٹہ 1998 کے رولز کے تحت نوٹیفیکیشن بحال

بدھ 11 اکتوبر 2023 05:45

… کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2023ء) بلوچستان میں لواحقین کوٹہ 1998 کے رولز کے تحت نوٹیفیکیشن بحال تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے لواحقین کوٹہ 1998 کے تحت بحالی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے مزدور رہنمائوں نے خان زمان و دیگر کہا ہے کہ اس نوٹیفکیشن سے سینکڑوں ملازمین کے بچے مستفیدہو نگے جس سے لواحقین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہیں جن سے ان کا ایک دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوا ہیں 2013 سے پہلے والے تمام لواحقین کے لیے بہت بڑی خوشخبری اور کامیابی محکمہ S&GAD کی جانب سے تمام محکموں میں 2013 سے پہلے والے لواحقین کے ر کے ہوئے کیسز کے حوالے سے جنرل گائیڈ لائن جاری کروا لی گئی ہے جس سے وہ تمام لواحقین مستفید ہوں گے جن کے والد/والدہ 2013سے پہلے فوت ہوئے اس ضمن میں واضح کیا جاتا ہے کہ جوملازم جس ٹائم پیریڈ میں وفات پایا اس وقت کی پالیسی کے مطابق مستفید ہو ں گے ،بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان عابد بٹ اور دیگر رہنماں نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لا تعداد ملازمین مستفید ہوں گے انہوں نے تاکید کی کہ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تمام مرکزی اور ضلعی عہدیدار سن کوٹہ کے حوالے سے اپنے محکموں میں بھرتیوں کیلئے تمام مطلوبہ کاغذات جمع کرائیں تاکہ دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے والے ملازمین کے بچے مستفید ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

سینئر ترین افسر کیپٹن (ر )جاوید کو بی ڈی اے چیئر مین تعینات کرنا خوش آئند ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں