صوبے میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان

بدھ 17 اپریل 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبے میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔نقصانات کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں تاہم حتمی اعداد و شمار سروئے کی تکمیل پر جاری کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ اسوقت کی رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی وچھتیں گرنے کی وجہ سے 08 افراد جاں بحق جبکہ 09 زخمی ہوئے ہیں بارش و سیلابی پانی کی وجہ سے 40 کے لگ بھگ گھر منہدم ہوئے جبکہ 92 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے عوامی مشکلات کے پیش نظر ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ بین الصوبائی اور مقامی رابطہ سڑکیں بحال رہیں متاثرہ اضلاع میں مقامی انتظامیہ کے توسط سے نقصانات کے تعین کیلئے سروے جاری ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں