قائم مقام سپیکر بلوچستان ا سمبلی کی پی پی پی رہنما اخونزادہ چٹان پر حملے کی مذمت

جمعرات 18 اپریل 2024 12:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) قائم مقام سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار اخونزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک دشمن عناصر ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے حملوں سے ورکرز کے حوصلےہرگز پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیر پختونخوا حکومت عوام کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں