کوئٹہ ،مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

جمعرات 18 اپریل 2024 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص رحمت اللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں