کوئٹہ ،گیس لیکج کے باعث دھماکہ خاتون جاں بحق ،ایک شخص جھلس کر زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے اختر آباد میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ حبیب احمد نا می شخص جھلس کر زخمی ہو گیا ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں