ڈی سی چمن کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ اورمحکمہ پی ڈی ایم اے بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں

جمعرات 18 اپریل 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پرضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے ضلع میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اورعوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس وقت چمن میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے روڈز اور بیشمار گھروں کو سخت نقصانات پہنچا ہے اور اس وقت ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور مختلف ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں اور مختلف علاقوں میں بارشوں سے متاثرہ گھروں اور خستہ حال مکانات کے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیوں کے لیے پی ڈی ایم اے کے اہلکاران لیویز فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کی افسران اور اہلکاران ریسکیو آپریشن میں ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہیں تاکہ عواالناس کو نقصانات اور خطروں میں گرے رہنے سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے تاہم ضلع کی کہیں علاقوں اور مقامات پر مکانات منہدم اور مختلف لوگوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی چمن نے چمن کے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں تمام سٹاف کو اپنی ڈیوٹیز پر موجود اور لوگوں کی علاج ومعالجہ اور خدمت کرنے کی سخت تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کی تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام سٹاف ہسپتال میں 24 گھنٹے موجود رہیں اورعوام کی خدمت اور علاجِ و معالجہ کو اپنی فریضہ سمجھتے ہوئے ایمانداری دیانتداری اور جانفشانی سے اپنی خدمات سرانجام دیں اور حالیہ شدید بارشوں میں تمام مریضوں کی ہر قسم کی علاجِ و معالجہ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ کہیں علاقوں میں نقصانات کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔

تاہم حتمی اعداد و شمار سروے کی تکمیل پر جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت کی آمدہ رپورٹس کے مطابق کہیں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کی وجہ سے ساتھ لوگ بشمول بچے اور خواتین کی ہلاکتیں اور بہت سے زخمی ہوئےہیں ۔بارش و سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کہیں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں لنک سڑکوں کو چند مقامات پر بھی نقصان پہنچا ہے ۔

عوامی مشکلات کے پیش نظر ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور کوشش کی جاررہی ہے کہ ضلعی اور مقامی رابطہ سڑکیں بحال رہیں متاثرہ اضلاع میں مقامی افراد اور انتظامیہ کے توسط سے بحالی کا کام جاری ہے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان بھی چمن طوفانی بارشوں کی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے چمن پہنچ رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں