بلوچستان صوبائی کابینہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی،ترجمان بلوچستان حکومت

جمعرات 18 اپریل 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا ہے کہ بلوچستان صوبائی کابینہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ حلف برداری کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں گورنر بلوچستان نو منتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیں گے۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق بلوچستان صوبائی کابینہ 14 وزرا پر مشتمل ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں