صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کرکے صحافیوں سے ملاقات کی

اتوار 28 اپریل 2024 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کرکے جنرل سیکرٹری بنارس خان،نور الٰہی بگٹی سمیت سئینیر صحافیوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبے میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافیوں کودرپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے جبکہ بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور انکی کابینہ ہمہ وقت تیار ہے جبکہ صحافی برادری بھی اپنے فرائض کو ملک وقوم کی بہتری کے لئے بروئے کار لائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں