Mوزیر داخلہ کا اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ

Yامن اومان اور غیرقانونی تجاوزات کا جائزہ لیا

اتوار 28 اپریل 2024 22:45

oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ شہر کا دورہ کیاانہوں نے دورے کے دوران امن اومان اور غیرقانونی تجاوزات کا جائزہ لیا ایس پی سریاب شفقت جنجوعہ اور اے سی صدر سمیت دیگر حکام بھی موجودتھے وزیرداخلہ بلوچستان نے سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ،قمبرانی روڈ اور دیگرعلاقوں کا دورہ کیا اس موقع پروزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اولین فرض ہے کہ اپنی عوام کے لئے امن قائم کرئے جبکہ اس ضمن میں عوام کی جان ومال کی تحفظ کے لئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھارہی ہیں ہوم منسٹر بلوچستان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی ہدایت پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا آج شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور امن امان سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لینا تھا وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سریاب سمیت دیگر علاقوں میں جرائم کے روک کے حوالے سے سخت ہدایت کردی ہے اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے دن بدن اقدامات نظر آئیں گے میر ضیا مچھ اورنوشکی میں ہونے والے واقعات کے بعد سیکورٹی کا ازسرنوجائزہ لیا گیا جبکہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں